طوطا مچھلی فراسان جزائر کے گرم اور مرجان سے بھرپور پانیوں میں بھرپور انداز میں پائی جاتی ہے۔ یہ ماحول اس کی افزائشِ نسل کے لیے نہایت اہم ہے اور مقامی سمندری ماحولیاتی نظام کی صحت میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: اسکردو کی قیمتی ٹراؤٹ مچھلی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی زد میں
طوطا مچھلی کائی اور سمندری گھاس کو خوراک بنا کر قدرتی صفائی کرنے والے کے طور پر کام کرتی ہے، جس سے مرجانی چٹانوں کا نازک توازن برقرار رہتا ہے۔
مارچ کے آخری اور اپریل کے آخری ہفتے کے درمیان الحسيس ساحل ایک شاندار قدرتی منظر پیش کرتا ہے، جب ہزاروں کی تعداد میں طوطا مچھلیاں منظم جھنڈوں کی صورت میں یہاں کا رخ کرتی ہیں۔
مکمل چاند کے زیرِ اثر ہونے والی یہ ہجرت افزائشِ نسل اور انڈے دینے کے فطری عمل کا نتیجہ ہوتی ہے، جو سمندر میں ایک دلکش منظر تشکیل دیتی ہے۔
وزارتِ ماحولیات، پانی اور زراعت کے جازان ریجن میں قائم ذیلی دفتر کے مطابق مرجانی چٹانوں کے اردگرد موجود کم گہرے اور کائی سے بھرپور پانی ان بڑی تعداد میں آنے والی طوطا مچھلیوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ اور وافر خوراک فراہم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: لاطینی امریکا کی مچھلی سکھر میں پکڑی گئی، ماہرین کو تشویش لاحق
واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغرب میں جازان کے علاقے میں واقع جزائر فراسان تازہ مچھلیوں کی پیداوار میں اپنی انفرادیت کی وجہ سے بحیرہ احمر میں اپنے منفرد مقام کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ جزائر متنوع مچھلیوں کی دولت سے مالا مال ہے۔













