سابق وزیراعظم پاکستان و قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے رجب طیب اردوان کو ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں نواز شریف نے لکھا کہ رجب طیب اردوان کی مسلسل فتح ترکیہ کے عوام کی طرف سے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
Heartfelt congratulations to my brother President Recep Tayyip Erdogan (@RTErdogan) on his re-election as President of the Republic of Türkiye. His historic victory reflects the continued trust and confidence reposed by the people of Türkiye in his leadership. I am confident…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 29, 2023
نواز شریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ ترقی کرتا رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ برادر ممالک ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں ہمارے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں ر ن آف الیکشن: رجب طیب اردوان نے میدان مار لیا، ترکیہ میں جشن
نواز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو اپنا بھائی کہہ کر مخاطب کیا۔
واضح رہے کہ اتوار 28 مئی کے روز ہونے والے ترکیہ کے رن آف الیکشن میں رجب طیب اردوان نے 52 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار کو 47 فیصد سے زیادہ ووٹ ملے۔
اس سے قبل 14 مئی کو ہونے والے انتخابات کے موقع پر کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا جس کی وجہ سے فیصلے کے لیے رن آف الیکشن کا انعقاد ہوا۔