نواز شریف کب وطن واپس آ رہے ہیں؟ عطا تارڑ نے بتا دیا

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے اور وہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جس کے دل میں پاکستان کی محبت ہوگی اسے اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کہاں کھڑا ہے۔ 9 مئی اور 28 مئی کا آپس میں مقابلہ ہے مگر فتح 28 مئی کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف نے عمران خان کے ساتھ مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن کیس میں ہوئی اور اس کے رد عمل میں جناح ہاؤس کو جلا دیا گیا۔ اعلیٰ عدلیہ نے قانون سے بالا تر ہو کر فیصلے دیے جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یکطرفہ فیصلے اب مزید نہیں چلیں گے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں طلبا کو لیپ ٹاپ دیے جبکہ عمران خان نے حکومت میں آکر لنگر خانے بنائے۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ آڈیوز سے ثابت ہوتا ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں میں شفافیت نہیں ہے۔ کرپشن کیسز میں تھوک کے حساب سے ضمانتیں دی گئیں جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔

عطا تارڑ نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے رہنماؤں کو جیلوں میں گرمی لگتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟