پاکستان نے بھارت کو شکست دی آپ کا تو معاملہ ہی بہت آسان ہے، طاہر اشرفی نے افغانستان کو خبردار کردیا

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے افغانستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان اپنے سے 8 گنا بڑے ملک بھارت کو شکست دے سکتا ہے تو پھر آپ کا تو معاملہ ہی بہت آسان ہے۔

قومی پیغام امن کمیٹی کے وفد نے پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کی قیادت میں پمز اسپتال کا دورہ کیا اور گزشتہ روز ترلائی میں ہونے والے افسوسناک خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

کمیٹی ممبران ،علما اور مشائخ نے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاکہ سب متحد ہو کر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے اور اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔

وفد میں تمام مکاتب فکر کے علما شامل تھے۔ وفد نے ڈاکٹروں سے زخمیوں کی صحت کے متعلق تفصیلات بھی لیں اور علاج معالجے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مولانا طاہر اشرفی کی قیادت میں قومی پیغام امن کمیٹی کے وفد میں شامل علماء اور مشائخ نے ترلائی کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفد نے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ جو اسلام اور پاکستان کا دشمن ہے ہم ان کے خلاف متحد ہیں۔

اس موقع پر علما اور مشائخ نے اپنی گفتگو میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ سب متحد ہو کر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے اور اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں بھارت ملوث، اسلام آباد دھماکے کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری گرفتار کرلیا، وزیر داخلہ

قومی پیغام امن کمیٹی کے ممبران اور علما و مشائخ نے کہاکہ ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔ ملک دشمن عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟