وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی عرب میں ورلڈ بینک کی مینیجنگ ڈائریکٹر اینا بجرڈے سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام پر بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھیں: ورلڈ بینک کے صدر کا ہری پور کی تحصیل خان پور میں جولیاں اسٹوپہ کا دورہ
یہ ملاقات سالانہ ’الولا کانفرنس برائے ابھرتی ہوئی معیشتیں‘ کے موقع پر ہوئی، جہاں ابھرتی ہوئی معیشتوں کو درپیش اہم معاشی مسائل اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔
ملاقات میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک اور ترقیاتی ترجیحات کے علاوہ توانائی، تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلیوں اور مالیاتی اصلاحات پر بھی بات ہوئی۔

ورلڈ بینک کی مینیجنگ ڈائریکٹر اینا بجرڈے نے پاکستان کے 20 ارب ڈالر کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے بینک کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پروگرام کے ترقیاتی اثرات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے موثر عمل درآمد انتہائی اہم ہے۔
اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور متعلقہ وفاقی وزارتوں کے ذریعے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں: ورلڈ بینک نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی
انہوں نے کہاکہ بہتر کوآرڈینیشن اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کا کردار اور تعاون بھی ناگزیر ہے۔














