ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں، یو اے ای کی پاکستان سے درخواست

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرنے پر جہاں آئی سی سی پریشان ہے وہیں دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کو بھی تشویش لاحق ہے۔ اسی تناظر میں سری لنکا کے بعد اب اماراتی کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے باضابطہ رابطہ کیا ہے اور 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

اماراتی حکام کا مؤقف ہے کہ کرکٹ کے مجموعی مفاد میں اس معاملے پر لچک دکھائی جانی چاہیے۔

اس سے قبل سری لنکا کرکٹ بھی اسی نوعیت کی اپیل کر چکا ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا کہ کولمبو میں 15 فروری کو شیڈول ہائی پروفائل پاک بھارت میچ کی منسوخی سے اسے شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خط میں واضح کیا گیا کہ میچ کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں، ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں اور عدم شرکت کی صورت میں سیاحت سے جڑی متوقع آمدن بھی متاثر ہو گی۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق پاک بھارت مقابلے کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد سیاحتی شعبے پر منفی اثرات پڑے ہیں اور شائقین کی جانب سے بڑی تعداد میں ہوٹل بکنگز منسوخ کی جا چکی ہیں۔

بیان میں اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی کہ سری لنکا کرکٹ نے ماضی میں مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دیا ہے۔

سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ غیر معمولی حالات، دونوں بورڈز کے دیرینہ تعلقات اور کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

دوسری جانب حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے روکا گیا ہے، تاہم آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ تنازع: ناصر حسین کی آئی سی سی پر تنقید، پاکستان اور بنگلادیش کے مؤقف کی حمایت

اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کے درمیان ملاقات جاری ہے، جس میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی شریک ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کا بنیادی مقصد ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف راؤنڈ میچ کھیلنے پر قائل کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟