اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر کی طرح اسکردو میں بھی سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی جہاں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ گیاری کے شہدا کی 14ویں برسی، قوم کا خراجِ عقیدت

واضح رہے کہ 7 اپریل 2012 کو سیاچن کے گیاری سیکٹر میں ایک خوفناک برفانی تودہ اچانک فوجی ہیڈکوارٹر پر آ گرا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 139 جوان اور افسران شہید ہو گئے۔ یہ سانحہ اپنی نوعیت کا ایک انتہائی المناک واقعہ تھا جس نے پوری قوم کو سوگوار کیا۔

دنیا بھر کے ماہرین اور سرچ ٹیموں نے شدید موسمی حالات، منفی درجہ حرارت اور دشوار گزار ماحول کے باعث شہدا کے جسد خاکی کی تلاش کو ناممکن قرار دے دیا تھا۔

مزید پڑھیے: گیاری کے شہداء کو قوم کا سلام : سانحہ کے 11 برس مکمل

ہم پاک فوج کے جوانوں نے ہمت نہیں ہاری اور مسلسل جدوجہد جاری رکھی۔ بالآخر عزم، حوصلے اور قربانی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے پاک فوج نے شہدا کے جسد خاکی نکال کر قوم کے حوالے کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم