پاکستانی عازمین حج کا پہلا گروپ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گیا

پیر 29 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: پاکستانی عازمین حج کا پہلا گروپ پیر کو مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گیا ہے۔ عازمین حج کا یہ پہلا گروپ 21 مئی کو پہلی حج پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچا تھا۔

حج مسلمانوں کے لیے ایک مذہبی فریضہ ہے جو ہرجسمانی اور مالی استطاعت رکھنے والے مسلمان بالغ مرد اورعورت پر فرض ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار یہ ضرور ادا کرے۔

اس سال سعودی عرب نے کرونا وبا سے قبل کا پاکستان کا 179,210 عازمین کرام کا کوٹہ بحال کر دیا تھا اورعمر کی بالائی حد 65 سال ختم کر دی تھی۔ اس سال تقریباً 80,000 پاکستانی عازمین کے سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے کی توقع ہے جبکہ باقی عازمین کو مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

پاکستانی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ 773 عازمین کا قافلہ مدینہ منورہ میں آٹھ روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوا ہے۔ یہاں سے روانگی سے قبل ان حجاج کرام نے مسجد نبوی میں 40 نمازیں ادا کیں۔

ترجمان کے مطابق حجاج کرام 18 بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے اور اس موقع پرجذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ہیں

پاکستان کی وزارت مذہبی نے مزید کہا کہ 19,000 سے زیادہ پاکستانی عازمین کرام سالانہ حج کی ادائیگی کے لیے مقدس شہر مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں، جب کہ پاکستان اپنا حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان نے اس سے قبل اپنی حج پروازوں کا آغاز 21 مئی کو شروع کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp