لاہور: صحافی زین ملک بسنت مناتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بسنت کے دوران ایک حادثے میں نجی ٹی وی کے رپورٹر زین ملک جان کی بازی ہار گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زین ملک لاہور کے علاقے ساندہ کے رہائشی تھے اور یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ بسنت کی تقریبات میں شریک ایک 4 منزلہ عمارت کی چھت پر موجود تھے۔ اچانک توازن کھونے کے بعد وہ نیچے گر گئے۔

ریسکیو حکام نے زخمی رپورٹر کو فوری طور پر میاں منشی اسپتال منتقل کیا، لیکن سر پر شدید چوٹ کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اسپتال کی جانب سے جاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں تصدیق کی گئی کہ زین ملک کی موت اونچی جگہ سے گرنے کے نتیجے میں سر پر لگنے والی چوٹ کی وجہ سے ہوئی۔

لاہور میں بسنت کے دوران لوگوں کے چھتوں سے گرنے کے مزید واقعات بھی پیش آئے۔

پولیس کے مطابق ٹاؤن شپ کے سیکٹر بی ون میں 25 سالہ امتیاز علی پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر گیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

اعوان ٹاؤن، گلی نمبر 3 میں پتنگ لوٹنے کے دوران 13 سالہ محمود چھت سے گر گیا اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ لیاقت آباد کے پنڈی اسٹاپ میں 32 سالہ مون مسیح کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ گرین ٹاؤن کے باگڑیاں میں پتنگ بازی روکنے والا 56 سالہ اقبال خود چھت سے گر کر زخمی ہوا۔

مزید برآں، جوہر ٹاؤن کے جی بلاک میں 50 سالہ کامران آتشبازی کرتے ہوئے زخمی ہوا اور اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

قبل ازیں لاہور کے علاقے لوئر مال میں بسنت کے جشن کے دوران 16 سالہ نوجوان عبداللہ پتنگ بازی کرتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

مزید پڑھیں: لاہور بسنت: چھت سے گرنے والا نوجوان جان بحق، مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بسنت کے دوران چھتوں اور خطرناک جگہوں پر احتیاط برتیں تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟