خیرات کے نام پر تضحیک، سوشل میڈیا انفلوئنسر کو 28 لاکھ سے زائد جرمانے کی سزا

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائیشیا کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور اشتعال انگیز مواد شائع کرنے کے جرم میں 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر تانگ سی لوک پر 40 ہزار ملائیشین رنگٹ (تقریباً 28لاکھ 45ہزار 360 روپے) جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ عمل خیرات نہیں بلکہ انسانی وقار کے خلاف ایک دانستہ استحصالی اقدام تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تانگ سی لوک نے 3 اگست 2025 کو چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ڈویئن پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جسے بعد ازاں انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا۔ ویڈیو میں تین نوعمر لڑکوں کو دکھایا گیا جو فاسٹ فوڈ کے ایک ڈبے سے مرغی کھانے کے بعد ہڈیوں کو چاول کے ساتھ ملا کر ایک بے گھر شخص کو دیتے ہیں۔ ویڈیو کے آغاز میں وائس اوور کے ذریعے اس عمل کو ’نیکی‘ قرار دیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 郑世禄 TANG SIE LUK (@aluk_77)

ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردِعمل سامنے آیا اور صارفین نے اسے بے گھر شخص کی توہین اور انسانی وقار کی پامالی قرار دیا۔ استغاثہ کے مطابق متاثرہ شخص نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس واقعے سے خود کو شدید طور پر ذلیل اور غصے میں محسوس کر رہا ہے۔

ملائیشین کمیونیکیشنز اینڈ ملٹی میڈیا کمیشن کے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدام خیراتی سرگرمی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر شہرت اور توجہ حاصل کرنے کے لیے انسانی تکلیف کا استعمال تھا لہٰذا اس پر سخت اور عبرت ناک سزا عائد کی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پُراسرار موت، پولیس نے تحقیقات میں کیا انکشاف کیا؟

ملزم نے بغیر کسی قانونی نمائندگی کے عدالت میں پیش ہو کر جرم کا اعتراف کیا اور کم سے کم جرمانے کی درخواست کی، ساتھ ہی اپنے عمل پر ندامت اور معذرت کا اظہار کیا۔ عدالت نے جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں چار ماہ قید کی سزا بھی سنائی تاہم اطلاعات کے مطابق ملزم نے فیصلہ سنائے جانے کے فوراً بعد جرمانے کی رقم ادا کر دی۔

واقعے کے بعد تانگ سی لوک نے مذکورہ ویڈیو حذف کر دی اور سوشل میڈیا پر عوامی معافی جاری کی تاہم اس کے باوجود عوامی حلقوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ بے گھر شخص سے براہِ راست معافی مانگی جائے اور محض بیانات کے بجائے عملی اقدامات کے ذریعے اپنی ندامت ثابت کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب