افغان کرکٹ ٹیم کی مالی معاونت کے لیے ان کیساتھ میچ کھیلا مگر وہ انڈیا کا ساتھ دیتے رہے، نجم سیٹھی

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور سینیئر صحافی نے افغانستان کی حکومت اور کرکٹ ٹیم کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ برادر ملک کی حیثیت سے افغانستان کا ساتھ دیا، لیکن اس کے باوجود مناسب ردعمل نہیں ملا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم کے کوچز میں ماضی میں پاکستانی کوچز اور فاسٹ بولرز بھی شامل رہے ہیں، اور پاکستان نے انہیں نہ صرف تکنیکی معاونت فراہم کی بلکہ آؤٹ آف دی وے جا کر میچز کھیلنے میں بھی مدد دی۔ ان کے مطابق ان کے چیئرمین شپ کے دور میں افغان حکام نے مالی مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان سے سیریز کھیلنے کی درخواست کی تاکہ انہیں مالی فائدہ حاصل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیے: کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، بابر اعظم کی افغان ٹیم کو جیت پر مبارکباد

سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ بائی لیٹرل سیریز میں یکطرفہ مالی فائدہ دینا اصولوں کے خلاف تھا، تاہم برادرانہ تعلقات کے پیشِ نظر پاکستان نے شارجہ میں میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی تاکہ افغانستان کو مالی معاونت مل سکے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شارجہ میں ہونے والے میچز کے دوران افغان تماشائیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی، جس پر مقامی حکام نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔ ان کے بقول صورتحال اس قدر خراب ہوئی کہ دونوں ممالک کے شائقین کو الگ الگ اسٹینڈز میں بٹھانے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگز میں بھی افغانستان اکثر بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے اور پاکستان کے مؤقف کی حمایت نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ یہ مؤقف اپناتا رہا ہے کہ سیاست کو کرکٹ سے دور رکھا جائے اور کھیل کو اصولوں کے مطابق آگے بڑھایا جائے، تاہم دوسری جانب سے یہی اصول مدنظر نہیں رکھے جاتے۔

یہ بھی پڑھیے: ’افغانستان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو بتایا کہ کھیلتے اور جیتتے کیسے ہیں‘

سابق چیئرمین نے کہا کہ اگر پاکستان کے ساتھ یہی رویہ رکھا جائے گا تو ردعمل بھی اسی نوعیت کا ہو سکتا ہے، لیکن پاکستان کی کوشش رہی ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے اور باہمی احترام کو فروغ دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب