راولپنڈی کے علاقے روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
راولپنڈی انڈسٹریل اسٹیٹ روات میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ pic.twitter.com/2C14itNuU8
— Maham Awan (@awanmaham_) February 9, 2026
ریسکیو 1122 کے مطابق اس موقع پر 10 ایمرجنسی گاڑیاں اور 30 سے زیادہ اہلکار موجود ہیں، اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ کا دائرہ وسیع ہے اور قابو پانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ ضلع بھر کے ریسکیو فائر فائٹرز کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ اضافی ریسکیو فائر ٹینڈرز بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیے گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ فیکٹری کے اندر ہی پیش آیا ہے۔














