پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان اب ولی ٹیک کی ملکیت میں چلی گئی ہے۔ نیلامی میں 10 سال کے معاہدے کے تحت 2 ارب 45 کروڑ روپے کی بولی منظور کی گئی، جس کے بعد ملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔
ملتان کی ٹیم کی نیلامی لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہوئی، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے شرکت کی۔
ملتان سلطانز کا نام تبدیل کیا جاسکتا ہے،شہر کا نام بھی بدل سکتے ہیں،پی سی بی حکام
ملتان سلطانز فرنچائز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں بک گئی۔۔۔ولی ٹیک نے خریدی pic.twitter.com/uGkBzvNQAS— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) February 9, 2026
اس کے علاوہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس بھی موقع پر موجود تھے۔ لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی اس آکشن میں شریک ہوئے۔
نیلامی میں 5 بڈرز حصہ لے رہے تھے جبکہ بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا اور انہی نے نیلامی میں حصہ لیا۔
ملتان کی ٹیم کی فروخت کے اس عمل نے پی ایس ایل کی مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، کیونکہ 2 ارب 45 کروڑ روپے کی قیمت نے اسے سب سے مہنگی فرنچائز بنا دیا۔
ولی ٹیکنالوجیز گروپ نے فرنچائز کی خریداری کے ساتھ ہی ٹیم کا نام راولپنڈی رکھنے کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ سابق مالک علی ترین کی جانب سے ٹیم کی اونرشپ کی تجدید نہ کرنے پر اس سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود ملتان سلطانز کے انتظامات سنبھالنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے لیے 879 کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل، کونسے اہم کھلاڑی شامل؟
تاہم پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کی کامیابی کے بعد کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کو بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔
پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ٹیمیں پہلی بار میدان میں اتریں گی، جن کی حال ہی میں نیلامی کی گئی۔














