پی ایس ایل 11 کے لیے 879 کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل، کونسے اہم کھلاڑی شامل؟

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، جبکہ تاریخی پلیئر ڈرافٹ 11 فروری کو منعقد ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے لیے مجموعی طور پر 879 مقامی اور غیر ملکی کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی ہے، جن میں افغانستان کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ فہرست میں افغانستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور سری لنکا سمیت مختلف ممالک کے نمایاں نام موجود ہیں۔ تمام کھلاڑیوں نے ڈرافٹ کے لیے مقررہ بیس پرائس کیٹیگریز میں اپنی رجسٹریشن مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیے: افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز پی ایس ایل سے کیوں دستبردار ہوئے؟ پشاور زلمی کا وضاحتی بیان جاری

4 کروڑ 20 لاکھ روپے کی اعلیٰ ترین بیس پرائس کیٹیگری میں افغانستان کے فضل حق فاروقی اور مجیب الرحمٰن، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور مائیکل بریسویل شامل ہیں۔

اسی کیٹیگری میں جنوبی افریقا کے رائیلی روسو، انگلینڈ کے جیمز ونس اور سری لنکا کے داسن شناکا نے بھی رجسٹریشن کرائی ہے۔

نمایاں پاکستانی کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان اور سلمان علی آغا شامل ہیں، جن کی بیس پرائس 60 لاکھ سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد اور سیالکوٹ اسٹالینز نے براہِ راست سائننگ کے ذریعے غیر ملکی اسٹار کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں میں شامل کر لیا ہے۔ حیدرآباد نے مارنس لبوشین جبکہ سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو سائن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 11 میں سب سے مہنگا سائن ہونے والا کم عمر ترین کھلاڑی کون ہے؟

پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں بڑی توسیع بھی دیکھنے میں آئے گی، کیونکہ لیگ 6 سے بڑھ کر 8 ٹیموں تک پہنچ گئی ہے۔ حیدرآباد اور سیالکوٹ اسٹالینز نئی فرنچائزز کے طور پر اپنے ڈیبیو سیزن میں حصہ لیں گی۔

حیدرآباد فرنچائز فواد سرور نے 1 ارب 75 کروڑ روپے (تقریباً 6.25 ملین ڈالر) کی کامیاب بولی کے ذریعے حاصل کی، جبکہ سیالکوٹ اسٹالینز کو حمزہ مجید نے 1 ارب 85 کروڑ روپے کی سب سے بڑی بولی دے کر اپنے نام کیا۔

پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہو کر 3 مئی تک جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘