حاملہ فلپائنی خاتون کی طبی امداد، قطر ایئرلائنز کے طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

منگل 30 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی ایئرپورٹ پر حاملہ خاتون کو طبی امداد دینے کے لیے قطر ایئر لائن کی پرواز نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق قطر ائیرلائن کی پروازکیو آر 934 دوحہ(قطر) سے منیلا(فلپائن) جا رہی تھی کہ دوران پرواز ایک حاملہ خاتون کی طبعیت خراب ہوگئی جس پر پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ابتدائی طور پر خاتون کو طیارے ہی میں ضروری طبی امداد دی گئی، لینڈنگ پر ڈاکٹرز اور ایمبولینس موقع پر پہنچے تاہم خاتون کے ہاں پہلے ہی بچے کی پیدائش ہو چکی تھی۔

ماں اور بچے کو مزید نگہداشت کے لیے میمن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت صحت مند بتائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خاتون مسافر کا نام ’ہرموسیلا‘ ہے اور اس کا تعلق فلپائن سے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp