ارسلان ایش کے نام سے معروف پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ٹیکن اسٹار ارسلان صدیقی،نے پیشہ ورانہ ای اسپورٹس میں اعلیٰ ترین سطح پر تربیت اور مقابلے کے لیے جاپان منتقل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
ارسلان ایش نے اس فیصلے کو اپنے شاندار کیریئر کا ’نیا باب‘ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف ٹیکن پلیئر ارسلان ایش نے چھٹی بار ایوو ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
انسٹاگرام پر ایک پیغام میں ارسلان ایش نے کہا کہ جاپان منتقلی کا مقصد دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے درمیان خود کو مزید بہتر بنانا ہے، جبکہ وہ عالمی سطح پر مقابلوں میں شرکت بھی جاری رکھیں گے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بین الاقوامی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔
A new chapter begins 🇯🇵
I’ve moved to Japan to push myself at the highest level, while still competing around the world and I’ll always represent Pakistan 🇵🇰.
Esports careers are short, so I’m giving this my absolute best.
Really thankful to @GsKudo for believing in this… https://t.co/Ds8jdAOT5w
— Twis | Arslan Ash (@ArslanAsh95) February 10, 2026
’ای اسپورٹس کا کیریئر مختصر ہوتا ہے، اس لیے میں اس میں اپنی پوری توانائی لگا رہا ہوں۔‘
لاہور سے تعلق رکھنے والے ارسلان ایش نے 8 برس کی عمر میں مقامی گیمنگ آرکیڈز میں ٹیکن کھیلنا شروع کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کھیل کی تاریخ کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔
مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد کی ای اسپورٹس ورلڈ کپ 2025 کی اختتامی تقریب میں شرکت
گزشتہ برس اگست میں انہوں نے اپنے کیریئر میں ایک اور سنگِ میل اس وقت عبور کیا جب لاس ویگاس میں منعقدہ ایوو 2025 میں ٹیکن 8 کے مقابلوں میں اپنی چھٹی ایوو چیمپئن شپ جیت لی۔
ٹیم ٹوسٹڈ مائنڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے ارسلان ایش نے فائنل میں اپنے ہم وطن کھلاڑی عاطف بٹ کو شکست دی۔
ارسالان ایش نے 2019 میں جاپان میں ٹیکن 7 ٹائٹل جیت کر عالمی سطح پر پہچان حاصل کی، جس کے بعد امریکا میں ایوو مقابلوں میں فتوحات حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: ملک بھر کی اسپورٹس فیڈریشنز میں 70 سال سے زائد عمر کے عہدیداران کی چھٹی، پی ایس بی کا بڑا فیصلہ
وہ ایوو 2022 میں تیسرے نمبر پر رہے، اپریل 2023 میں ایوو جاپان جیتا، جبکہ جولائی 2024 میں اپنی 5ویں ایوو چیمپئن شپ اپنے نام کی۔
دنیا کے عظیم ترین ٹیکن کھلاڑیوں میں شمار کیے جانے والے ارسلان ایش کو 2019 میں ای ایس پی این نے بہترین ای اسپورٹس پلیئر کا اعزاز دیا تھا۔
ان کی کامیابیوں میں سی ای او 2021 اور کومبو بریکر 2022 ٹیکن 7 ٹورنامنٹ کی فتوحات بھی شامل ہیں، جہاں انہوں نے اپنے تمام 10 حریفوں کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔












