پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے پشاور زلمی نے تجربہ کار کوچ اوٹس گبسن کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پشاور زلمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ آزمودہ اسٹار اوٹس گبسن کو اپنی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز پی ایس ایل سے کیوں دستبردار ہوئے؟ پشاور زلمی کا وضاحتی بیان جاری

بیان میں انہیں ایک ‘ثابت شدہ رہنما’ قرار دیا گیا جو چیمپئن ذہنیت کے حامل ہیں اور ٹیم کو واضح حکمت عملی، مضبوط قیادت اور واضح مقصد کے ساتھ آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

فرنچائز کے مطابق اوٹس گبسن کی تقرری سے ’ییلو اسٹورم‘ کی مہم مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

پشاور زلمی نے اپنے پیغام میں نئے کوچ کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں ’زلمی فیملی‘ کا حصہ بننے پر خیرمقدم کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟