سوشل میڈیا پر اپنے مختلف انداز میں گائے گئے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے مشہور گلوکار چاہت فتح علی خان قومی اسمبلی پہنچ گئے۔
چاہت فتح علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں قومی اسمبلی میں دیکھا جا سکتا ہے جس پر صارفین کی جانب سے مخلتف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
عمر دراز گوندل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چاہت فتح علی خان کا اسمبلی جانا خود قومی اسمبلی کے لیے اعزاز ہے کیونکہ یہ گلوکاری کے حقیقی نمائندے تو ہیں۔
معروف گلوکار چاہت فتح علی خان کا اسمبلی جانا خود قومی اسمبلی کے لیے اعزاز ہے کیونکہ گلوکاری کے حقیقی نمائندے تو ہیں pic.twitter.com/9YZdsac4rG
— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) February 10, 2026
خاور گھمن کا کہنا تھا کہ یہ صرف اور صرف پاکستان میں ہی ممکن ہو سکتا ہے جبکہ عون علی کھوسہ نے طنزاً لکھا کہ آخر کار عام آدمی پارلیمنٹ میں پہنچ گیا۔
آخر کار عام آدمی پارلیمنٹ میں پہنچ گیا https://t.co/rfaN9Gu4Yi
— Aun Ali Khosa (@aun_khosa) February 10, 2026











