عدالتی اصلاحات کے سلسلے میں اہم سنگ میل، نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ اجرا

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں عدالتی اصلاحات کے سلسلے میں ایک اہم سنگِ میل طے کرتے ہوئے آج نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ اجرا کر دیا گیا۔

یہ پلیٹ فارم نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے طویل المدتی ادارہ جاتی وژن کی عملی تعبیر ہے۔

ڈیش بورڈ کے قیام میں لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تکنیکی معاونت فراہم کی۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سال نو کے دوران عدالتی اصلاحات کا اعلان

اس کے علاوہ سپریم کورٹ، فیڈرل شریعت کورٹ اور ملک بھر کی ہائی کورٹس کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹس نے بھی منصوبے میں قریبی تعاون کیا۔ یہ ڈیش بورڈ عدالتی پالیسی سازی میں شواہد پر مبنی فیصلوں، شفافیت اور کارکردگی پر مبنی حکمرانی کو فروغ دینے کا ایک انقلابی اقدام سمجھا جا رہا ہے۔

تقریبِ اجرا میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر (چیئرمین NJAC)، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز، رجسٹرارز، پاکستان بار کونسل کے نمائندگان، سیکریٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن، نیشنل آئی ٹی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر سینئر عدالتی و تکنیکی حکام بھی موجود تھے۔

افتتاحی کلمات میں جسٹس محمد علی مظہر نے منصوبے کے ارتقائی سفر اور ڈیش بورڈ کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم عدالتی ڈیٹا کو ایک مربوط ریئل ٹائم اینالیٹکس فریم ورک میں یکجا کرتا ہے، جو فیصلہ سازی، اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور ادارہ جاتی احتساب کو مضبوط بناتا ہے۔

سیکریٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن نے اپنے خطاب میں بین الادارہ جاتی تعاون کی اہمیت اجاگر کی اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے طرزِ حکمرانی اور شعبۂ انصاف کو مزید مضبوط بنائے گی۔

نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کی باضابطہ نقاب کشائی چیف جسٹس آف پاکستان نے چیئرمین این جے اے سی اور سیکریٹری آئی ٹی کی موجودگی میں کی۔

اس موقع پر ڈیش بورڈ کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا، جس میں اس کی تجزیاتی صلاحیتیں، رئیل ٹائم نگرانی کا نظام اور بصری ڈیٹا ڈھانچہ نمایاں طور پر دکھایا گیا۔

اپنے خطاب میں چیف جسٹس نے ڈیش بورڈ کو عدالتی نظام میں شفافیت، پیش بینی اور کارکردگی کی بہتر نگرانی کا ایک اہم آلہ قرار دیا۔

انہوں نے اس کاوش میں شریک لا اینڈ جسٹس کمیشن، نیشنل آئی ٹی بورڈ اور عدالتی آئی ٹی ٹیمز کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ایک دیرینہ اصلاحاتی وژن کو عملی حقیقت میں بدل کر اسے پائیدار بنایا۔

مزید پڑھیں: نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا 56 واں اجلاس: عدالتی اصلاحات اور جدید اقدامات پر زور

تقریب میں نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کے اراکین اور ڈویلپمنٹ و ڈیزائن ٹیموں کو یادگاری شیلڈز دے کر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

یہ نیا ڈیش بورڈ پاکستان کی عدلیہ میں ڈیٹا پر مبنی حکمرانی، جدیدیت، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوام دوست نظامِ انصاف کے قیام کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟