صحافی سمیع ابراہیم 6 دن لاپتہ رہنے کے بعد واپس گھر پہنچ گئے، سمیع ابراہیم نے ایک ٹویٹ کے ذریعے گھر واپس پہنچنے کی خبر کی تصدیق کی۔
سمیع ابراہیم کو 6 دن پہلے آبپارہ تھانے کی حدود سے نا معلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اہل خانہ کی درخواست پر جمعہ کے روز سماعت ہوئی تو ایس ایچ او آبپارہ عدالت میں پیش ہوئے۔
ایس ایچ او آبپارہ نے عدالت کو بتایا کہ سمیع ابراہیم پولیس کی حراست میں نہیں ہیں، سی سی ٹی وی کی مدد سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
جس پرعدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ عدالت کو بتایا جائے سمیع ابراہیم کس سیکیورٹی ادارے کی حراست میں ہیں، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سارے ادارے ان کی گرفتاری سے انکار کرچکے ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو کہا کہ وزارت داخلہ سے جلد از جلد سمیع ابراہیم کی بازیابی کے لیے اقدامات کروائے جائیں۔
مزید پڑھیں
گزشتہ رات سمیع ابراہیم، انکے قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ نے ان کی بازیابی اور گھر لوٹنے کی تصدیق کر دی۔
شکر الحمدللہ! 🙏🏼
— Sami Abraham (@samiabrahim) May 30, 2023
تاہم ان کے قریبی ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر ان کی اسپتال کے اندر بستر پر لیٹے ایک تصویر شیئر کی جس پر سب نے ان کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
سمیع ابراہیم صاحب آ گئے ،
عمران بھائی بھی جلد آجائیں گے، انشاء اللہ
عمران بھائی کے لیے آواز اٹھاتے رہیں، دعائیں کرتے رہیں #ReleaseImranRiazKhan— Siddique Jan (@SdqJaan) May 29, 2023
سمیع ابراہیم نے خود بھی ٹویئٹر پر ’الحمدللہ‘ کا ٹویٹ کیا۔
صحافی صدیق جان نے بھی ان کے گھر واپس آنے پر ٹویٹ کیا۔