معروف گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں ایک وائرل ویڈیو پر وضاحت پیش کی جس میں وہ اپنے کنسرٹ کے دوران غصے کا مظاہرہ کرتے نظر آئے۔ گلوکار نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں کہا کہ وہ عام طور پر وضاحتیں نہیں دیتے مگر اس بار یہ ضروری تھا تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی نہ پھیلے۔
عاصم اظہر نے کہا کہ میں نے کبھی بھی گانا درمیان میں نہیں روکتا اگر میں بھیڑ میں کچھ غلط ہوتا نا دیکھتا۔ گولکار کے مطابق جس شخص کو انہوں نے مخاطب کیا وہ مداح نہیں بلکہ ان کی اپنی سیکیورٹی ٹیم کا رکن تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ باؤنسر نے پوری شام خواتین اور بچوں کو دھکے دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے میں کچھ اور کہتا وہ اسٹیج پر ہی آ گئے جَمپ کرکے۔ انہوں نے وضاحت کی اور کہا کہ جب ان کا سامنا ہوا تو اس شخص نے چیخ کر کہا ’ابے میں باؤنسر ہوں‘ جس سے ان کا ردعمل پیدا ہوا۔
عاصم اظہر نے باؤنسر کے اس رویے پر تنقید کی کہ وہ کنسرٹ کے حاضرین پر اپنی بالادستی ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور کہا کہ اگر اسے بھیڑ سنبھالنے کے لیے رکھا گیا ہے تو اسے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے تھی نہ کہ مداحوں کے اوپر خود کو خاص ثابت کرنے کے لیے اسٹیج پر آنا چاہیے۔
گلوکار نے تسلیم کیا کہ ان کی بات کرنے کا انداز نرم ہو سکتا تھا اور شاید اگلی بار تھوڑا آرام سے پیش آؤں لیکن پھر بھی یہ کروں گا۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں ان لوگوں سے معافی بھی مانگی اور کاہ کہ ’معاف کریں اگر میں اپنے جذبات میں بہک گیا لیکن یہ بھی ضروری تھا‘۔ انہوں نے لکھا اور دوبارہ کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے تمام مداح اپنے آپ کو محفوظ محسوس کریں جب وہ کسی شو میں شریک ہوں۔
واضح رہے کہ وائرل ویڈیو میں عاصم اظہر 9 فروری کو اپنے کنسرٹ کے دوران اچانک موسیقی روک کر ایک شخص کو ڈانٹتے ہوئے نظر آئے جو اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ویڈیو میں گلوکار کو کہتے سنا جا سکتا ہے ’بیٹا اسٹیج پر آنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے‘، پھر اس شخص سے پوچھا ’تو کیوں آ رہے ہو؟ وہ سب پاگل ہیں؟ آپ باؤنسر ہو تو ان کے ساتھ رہو نا۔ باؤنسر ہو تو میری عوام سے زیادہ خاص نہیں ہو آپ‘۔














