عمران خان کو ڈاکٹرز اور اہل خانہ تک رسائی دی جائے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مطالبہ

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے 47 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق حقائق چھپانا آئین اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ عمران خان کو ڈاکٹرز اور اہل خانہ تک رسائی نہ دینا آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اگر انہیں آنکھ کا آپریشن کرنا پڑے تو یہ جیل میں غیر انسانی سلوک کے مترادف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن مواد پھیلانے کا الزام، سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت عمران خان کے مینڈیٹ سے بنی ہے اور ان کے ساتھ ہونے والے ہر ظلم کی مذمت کرتی ہے، اور صوبائی کابینہ فوری طور پر اہل خانہ اور ڈاکٹرز کی ملاقات کا مطالبہ کرتی ہے۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی صحت پر ابہام ختم کرنا ریاست اور وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔وزیر اعلیٰ نے 8 فروری کو ملک بھر میں کامیاب عوامی احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں پر پولیس تشدد جمہوریت پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں سابق ایم این اے اور ایم پی ایز پر تشدد کی تصاویر انتہائی دردناک ہیں اور علی زمان کو اڈیالہ جیل کے باہر سے اٹھا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ سادہ کپڑوں میں تشدد کرنے والے عناصر دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں۔  وزیر اعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ علی زمان اور ان کے ساتھی پر تشدد کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، خیبر پختونخوا مزید تجربہ گاہ نہیں بنے گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

سہیل آفریدی نے آن لائن کھلی کچہری کے آغاز کا بھی اعلان کیا اور بتایا کہ ایک سیشن مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے تمام سیکرٹریز، وزرا، ڈی جیز اور ضلعی انتظامیہ کو ہفتہ وار کھلی کچہری کے انعقاد کی ہدایت دی ہے تاکہ عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے کم ہوں اور لوگ اپنے مسائل گھر بیٹھے حکام تک پہنچا سکیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کھلی کچہری عوام کے مسائل حل کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے اور یہ حکومت کی ترجیح ہے کہ عوام کے مسائل جلد حل ہوں۔

وزیر اعلیٰ نے اے ڈی پی 2026-27 کو 15 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت دی اور اے ڈی پی 2025-26 پر کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام منصوبوں کو اسی ماہ فاسٹ ٹریک پر ڈال کر ترقیاتی منصوبوں کے تمام لوازمات فوری مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو اور منصوبوں کے ثمرات اگلے مہینے سے عوام تک پہنچیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حکومت کو زیادہ وقت دے رہے ہیں یا پارٹی کو؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ