چیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، 59 شکایات کا جائزہ لیا گیا

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت 2 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

اجلاس میں جسٹس امین الدین خان (چیف جسٹس، وفاقی آئینی عدالت)، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل (سپریم کورٹ آف پاکستان)، جسٹس سید حسن اظہر رضوی (وفاقی آئینی عدالت)، جسٹس مس عالیہ نیلم (چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ) اور جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر (چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ) نے شرکت کی۔

اجلاس میں 8 شکایات کے معاملے میں کونسل کی تشکیلِ نو کی گئی، جس کے تحت جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جگہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو شامل کیا گیا۔

اجلاس میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر کی گئی 59 شکایات کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 50 شکایات کو داخل دفتر کرنے کی ہدایت دی گئی، 6 شکایات مؤخر کی گئیں، اور 3 شکایات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے آگے بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں: ججز میڈیا پر بات نہیں کر سکیں گے، سپریم جوڈیشل کونسل نے ترمیم شدہ ضابطہ اخلاق جاری کردیا

کونسل نے آئندہ اجلاس تک ڈرافٹ رولز کو حتمی شکل دینے کے عمل کو مؤخر کرنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آئیے لندن کا بہترین چہرہ دکھائیں‘، میئر صادق خان نے لیسٹر اسکوائر میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا

پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان نے اب تک کتنے ٹی20 میچز کھیلے اور نتائج کیا رہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام کی تبدیلی کا اشارہ، ایک اور بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں بھیجنے کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت سے بڑے مقابلے سے قبل پاکستان کا بھرپور ٹریننگ سیشن

دہلی یونیورسٹی میں اختلاف کی قیمت؟ ایک واقعہ، کئی سوالات

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟