ٹی20 ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی ہے۔
وانکھیڈے اسٹیڈیم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 کرکٹ کا تاریخی میچ، ڈبل سوپر اوور کے بعد جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دے دی
ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوسکا اور ابتدائی 2 وکٹیں صرف 8 رنز پر گر گئیں۔ شائی ہوپ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ برینڈن کنگ صرف 1 رن بناسکے۔ اس کے بعد شمرون ہیٹمائر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 12 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔
روسٹن چیز نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 29 گیندوں پر 34 رنز اسکور کیے، جس میں 6 چوکے شامل تھے۔ اصل ہیرو شیرفین ردرفورڈ رہے جنہوں نے 42 گیندوں پر ناقابلِ شکست 76 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ جیسن ہولڈر نے بھی 17 گیندوں پر 33 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جبکہ روومین پاول نے 14 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان انڈیا میچ کنفرم ہونے پر کولمبو کے لیے پروازوں کے ٹکٹ کئی گنا مہنگے
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور جیمی اوورٹن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ فل سالٹ نے 30 اور جوز بٹلر نے 21 رنز بنائے۔ جیکب بیتھل نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، مگر دیگر بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
سیم کوران نے آخر تک مزاحمت کی اور 30 گیندوں پر ناقابلِ شکست 43 رنز بنائے، لیکن وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ پوری انگلش ٹیم 19 اوورز میں 166 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: جنوبی افریقہ نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دے دی
ویسٹ انڈیز کی بولنگ میں گڈاکیش موتی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ روسٹن چیز نے 2 اور آکیل جیروم حسین، روماریو شیفرڈ اور شمر جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔














