پی ایس ایل آکشن مکمل ہونے کے بعد تمام 8 ٹیموں پر ایک نظر

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے زیادہ متوقع پلیئرز آکشن کے بعد آٹھوں فرنچائزز نے لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پی ایس ایل کا نیا سیزن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، پی ایس ایل آکشن کی سب سے بڑی بولی کیچ کرلی

یہ پی ایس ایل کی تاریخ کی پہلی باقاعدہ نیلامی تھی جس نے 2016 میں لیگ کے آغاز سے جاری ڈرافٹ سسٹم کی جگہ لی۔

پلیئرز کے انتخاب کے ماڈل میں یہ بڑی تبدیلی اس وقت سامنے آئی ہے جب لیگ میں سیالکوٹ اسٹیلیئنز اور حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین دو نئی ٹیموں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

توسیع کے باعث پرانی 6 فرنچائزز کو صرف 4 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت تھی، جس نے انتخابی عمل کو مزید سنسنی خیز بنا دیا۔

تین بار کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارحانہ انداز میں نیلامی کا آغاز کیا اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی تاریخ کا پہلا پلیئرز آکشن، اعظم خان کو 3 کروڑ 25 لاکھ روپے میں کراچی کنگز نے خرید لیا

یونائیٹڈ نے مارک چیپمین، محمد وسیم جونیئر اور میکس برائنٹ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا، جبکہ عماد وسیم، رچرڈ گلیسن، شمرجوزف اور حیدر علی کی شمولیت سے بولنگ اور مڈل آرڈر کو مضبوط بنایا۔

کراچی کنگز نے بھی بڑی بولی لگا کر ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں حاصل کیا، جو نیلامی کی نمایاں ڈیلز میں شامل رہی۔

سلمان علی آغا، ایڈم زمپا، اعظم خان، جانسن چارلس اور میر حمزہ کی شمولیت سے کراچی نے متوازن کمبی نیشن ترتیب دیا۔

لاہور قلندرز نے اپنے کور کھلاڑیوں پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے حارث رؤف کو 7 کروڑ 60 لاکھ اور فخر زمان کو 7 کروڑ 95 لاکھ روپے میں دوبارہ حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی، کس کھلاڑی کی کتنی قیمت لگی؟

اسامہ میر، عبید شاہ، داسن شناکا اور گڈاکیش موتی کی آمد سے ٹیم کو مزید تقویت ملی۔

راولپنڈی فرنچائز نے نیلامی کی سب سے بڑی بولی لگاتے ہوئے نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ ڈیرل مچل 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنے۔

محمد عامر، رشاد حسین اور آصف آفریدی کی شمولیت سے راولپنڈی نے مضبوط بولنگ لائن اپ ترتیب دی۔

پشاور زلمی نے مائیکل بریسویل اور کوسل مینڈس کو 4 کروڑ 20 لاکھ روپے فی کس میں حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی، کس کھلاڑی کی کتنی قیمت لگی؟

جیمز ونس اور محمد حارث کی شمولیت سے بیٹنگ مضبوط کی گئی، جبکہ عامر جمال اور خرم شہزاد کو پیس اٹیک کے لیے منتخب کیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوجوان اور غیر ملکی ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے رائلیپی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کا آفیشل لوگو جاری روسو کو 5 کروڑ 55 لاکھ اور ٹام کرن کو 4 کروڑ 20 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔

خواجہ محمد نفے 6 کروڑ 50 لاکھ روپے میں نمایاں خریداری رہے، جبکہ جہانداد خان، عرفات منہاس اور فیصل اکرم بھی اسکواڈ کا حصہ بنے۔

نئی فرنچائز حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین نے اپنے پہلے ہی سیزن کے لیے مضبوط ٹیم ترتیب دی، جس میں ریلی میریڈتھ (4 کروڑ 20 لاکھ) اور کوسل پریرا (3 کروڑ 10 لاکھ) نمایاں رہے۔

صائم ایوب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے کے ساتھ ان کی سب سے بڑی خریداری ثابت ہوئے، محمد علی، محمد عرفان خان، حسن خان اور شرجیل خان بھی اسکواڈ میں شامل کیے گئے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2026، پشاور زلمی نے آسٹریلوی آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

سیالکوٹ اسٹیلیئنز کی نیلامی کا مرکز صاحبزادہ فرحان رہے، جنہیں 5 کروڑ 70 لاکھ روپے میں خریدا گیا۔

ایشٹن ٹرنر اور جوش فلپ کی شمولیت سے بیٹنگ لائن کو تقویت دی گئی، جبکہ تبریز شمسی اور پیٹر سڈل بولنگ اٹیک کی قیادت کریں گے۔

پی ایس ایل کی اس تاریخی نیلامی نے نہ صرف لیگ کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی نشاندہی کی بلکہ آئندہ سیزن کے لیے سخت اور دلچسپ مقابلوں کی بنیاد بھی رکھ دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟