پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن میں نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے، کیونکہ اس بار پہلی مرتبہ کھلاڑیوں کا انتخاب اوپن آکشن کے ذریعے کیا گیا۔ اس آکشن کے بعد تمام فرنچائزز نے اپنے اسکواڈ میں نئے کھلاڑی شامل کیے۔
اس موقع پر فاسٹ بولر نسیم شاہ لیگ کے سب سے مہنگے ملکی کھلاڑی قرار پائے، جبکہ ڈیرل مچل کو سب سے زیادہ قیمت رکھنے والا غیر ملکی کھلاڑی ہونے کا اعزاز ملا۔ تاہم اس بار کئی بڑے کھلاڑی نیلامی میں بک نہیں ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل آکشن مکمل ہونے کے بعد تمام 8 ٹیموں پر ایک نظر
سابق کرکٹر کامران اکمل نے نیلامی میں شمولیت نہ دینے کے فیصلے پر غیر منصفانہ نظام کی شکایت کی اور سوال اٹھایا کہ عمر اکمل کا نام نیلامی میں شامل کیوں نہیں کیا گیا۔
Unfair system….disappointed !!!!
Why was @Umar96Akmal’s name not in auction???#JusticeforUmarAkmal@TheRealPCB @thePSLt20 @MohsinnaqviC42— Kamran Akmal (@KamiAkmal23) February 11, 2026
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں۔ ٹیمیں آکشن کے ذریعے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑیوں کا اسکواڈ بنا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، پی ایس ایل آکشن کی سب سے بڑی بولی کیچ کرلی
16 رکنی اسکواڈ میں کم از کم 5 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہونا ضروری ہے جبکہ 21 رکنی اسکواڈ میں 7 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہو سکتے ہیں۔ اسکواڈ میں کم از کم دو انڈر 23 کھلاڑیوں کی شمولیت بھی لازمی ہے۔
ٹیموں کو اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کے لیے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ دیا گیا ہے جس میں ری ٹین اور ڈائریکٹ سائننگ کے معاوضے بھی شامل ہیں۔














