معروف اداکار کا 39 سال کی عمر میں اچانک انتقال، آخری پوسٹ میں پراسرار پیغام

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریائی ٹی وی اداکار جنگ اُن وو جو ’ویلکم ٹو وائی کیکی 2 میں اپنے منفرد کردار کے لیے مشہور تھے 39 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جس سے شائقین اور تفریحی دنیا میں گہرا صدمہ پایا جا رہا ہے۔

جنگ اُن وو کی آخری انسٹاگرام پوسٹ ان کی وفات سے ایک دن قبل سامنے آئی جس میں انہوں نے مرحوم لیسلی چونگ، ایمی وائن ہاؤس، اور اپنی ایک تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا ’مسنگ، انوائنگ، ریگریٹنگ PIR.BG ‘۔

یہ بھی پڑھیں: 9 سالہ محبت شادی کے محض 2 ماہ بعد کیسے موت کے گھاٹ اترگئی؟

ان کی وفات کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ان کی آخری پوسٹ میں پراسرار پیغام ہے اور یہ حروف’PIR.BG‘ الٹا کرکے ’GB.RIP‘ یعنی ’Goodbye, Rest In Peace‘ کا اشارہ ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنگ اُن وو جن کا پیدائشی نام جنگ ڈونگ جن تھا نے 2006 میں اداکاری کا آغاز کیا اور تقریباً دو دہائیوں تک ٹیلی ویژن میں اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے ’برائیڈ آف دی سن‘، ’فائیو فنگرز‘، ’ون ویل-رائزڈ ڈاٹر‘ اور ’مائی اونلی ون‘ جیسے شوز میں کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایسا نہ کریں، یہ موت کا کھیل ہے‘، پاکستان سے غیر قانونی یورپ جانے والوں پر کیا گزرتی ہے؟

اگرچہ وہ اکثر معاون کرداروں میں نظر آئے لیکن ان کی اداکاری کو حقیقت پسندی اور مہارت کے لیے سراہا گیا۔ ’ویلکم ٹو وائی کیکی 2‘ میں ان کے کردار نے انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان