عمران خان کی طبی رپورٹ سے متعلق گردش کرنے والی معلومات گمراہ کن قرار

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ طبی رپورٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کو گمراہ کن قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: آنکھ کا مسئلہ یا کچھ اور؟ عمران خان کو پمز اسپتال لانے کے بعد کیا کچھ ہوتا رہا؟

مصدقہ ذرائع کے مطابق عمران خان کو ماضی میں بینائی سے متعلق مسائل درپیش رہے ہیں، جن کا ذکر ان کی عوامی تقاریر اور بیانات میں بھی کیا جاتا رہا ہے، خصوصاً دائیں آنکھ کی کمزور بینائی کے حوالے سے۔

سرکاری بیانات اور معالجین کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ اور علاج ایسے عارضے کے باعث کیا گیا جس میں آنکھوں کی شریانوں کے دباؤ میں اضافہ شامل تھا، جو پہلے سے موجود طبی مسائل سے مطابقت رکھتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال کسی اچانک یا من گھڑت بیماری کا نتیجہ نہیں بلکہ پہلے سے رپورٹ شدہ طبی کیفیت کا تسلسل ہے۔

مزید پڑھیں: آنکھ میں انفیکشن، کیا عمران خان کو پمز اسپتال لایا گیا؟

متعلقہ حلقوں نے زور دیا ہے کہ غیر مصدقہ رپورٹس پر انحصار کرنے کے بجائے مستند طبی دستاویزات اور معالجین کے بیانات کو بنیاد بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟