علیمہ خان کے الزامات بے بنیاد ثابت، عمران خان کو جیل میں مکمل سہولیات حاصل ہیں، عطا اللہ تارڑ

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل میں مبینہ بدسلوکی اور خراب حالات سے متعلق بیانیہ بے بنیاد ثابت ہوا ہے اور روزمرہ معمولات اور خوراک سے متعلق رپورٹ نے تمام ابہام دور کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ علیمہ خان اور عمران خان کے اہلِ خانہ کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا میں جیل میں ناروا سلوک اور ناقص حالات سے متعلق جو بیانیہ پیش کیا جا رہا تھا، وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے روزمرہ معمولات اور خوراک کے منصوبے سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دیے ہیں۔ ان کے مطابق سابق وزیراعظم کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں اور انہیں دیگر قیدیوں کی نسبت زیادہ مراعات حاصل ہیں۔

یہ بھی پرھیں:عمران خان کا علاج ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے ہونا چاہیے، علیمہ خان کا مطالبہ

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ حقائق سامنے آنے کے بعد منفی پروپیگنڈا دم توڑ چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟