پاک امریکا تعلقات: دہشتگردی، سیکیورٹی اور سرمایہ کاری میں تعاون جاری

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 امریکا کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری جان مارک پومرشائم اور ناظم الامور نیٹلی بیکر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران پاکستان کی انسداد دہشتگردی، مشترکہ سیکیورٹی ترجیحات اور غیر قانونی ہجرت کی روک تھام میں شراکت داری کو سراہا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کو مزید فروغ دینے، پاکستان کے توانائی کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور امریکی کاروباری اداروں کے لیے محفوظ اور پُرامن ماحول قائم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے ’ایکس‘ پر کی گئی ٹوئٹ کے مطابق اعلیٰ سطح کی یہ بات چیت پاکستان امریکا تعلقات میں اعتماد اور مستقل شراکت داری کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک امریکا معاشی روابط میں پیشرفت، اصلاحات اور سرمایہ کاری کے ماحول پر زور

امریکی حکام نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی میں شراکت داری عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے، اور اس سے پاکستان کی سیکیورٹی صلاحیت اور پالیسی استحکام کو مضبوطی حاصل ہوتی ہے۔ مزید برآں، سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول پر امریکہ کی توجہ پاکستان میں اقتصادی مواقع میں اضافہ اور باہمی دلچسپی پر مبنی تعلقات کی عکاس ہے۔

اس ملاقات کے ذریعے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی مستقل مزاجی اور عالمی شراکت داری کو اجاگر کیا گیا، جو بیرونی دباؤ اور منفی پروپیگنڈے کے باوجود جاری ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟