کردار ڈاکٹر کا ادا کیا لیکن کبھی کلینک نہیں گیا، علی خان ’میری زندگی ہے تو‘ کی کامیابی پر حیران رہ گئے

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی خان نے ڈرامہ انڈسٹری میں اسکرپٹ کے معیار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہانیوں میں یکسانیت اور غیر منطقی کردار نگاری سے تخلیقی معیار متاثر ہو رہا ہے۔

ایک حالیہ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ایک ڈرامہ ’میری زندگی ہے تو‘ کر رہے ہیں جس میں ان کا کردار ڈاکٹر کا ہے لیکن ڈرامے میں ان کے کردار کی پیشہ ورانہ زندگی کو پیش نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا ڈرامہ گزر گیا لیکن میں کلینک نہیں گیا۔ میرا کام کچن اور گھر کے معاملات سنبھالنا تھا تو میں نے ڈائریکٹر سے سوال کیا کہ یہ کردار ڈاکٹر کا ہے یا بنیےکا؟ وہ صرف شادی کی بات کر رہا ہے اور ڈائری میں پھولوں کا حساب کتاب کر رہا ہے۔ یہ کتنی بےوقوفی ہے لیکن اگر اسے پوری دنیا میں لوگ سراہ رہے ہیں تو کون ٹھیک ہے ڈائریکٹر یا اداکار؟

اداکار نے مزید بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران انہوں نے تین ڈراموں میں کام کیا اور تینوں کی کہانیاں ایک جیسی محسوس ہوئیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ روایتی موضوعات سے ہٹ کر نئے زاویوں پر مبنی کہانیاں پیش کی جائیں مثلاً والدین کی جانب سے بچوں کی شادی کرانے کے بجائے بچے والدین کی شادیاں کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں اسکرپٹ کے معیار پر توجہ دینے کے بجائے کمرشل اپیل کو ترجیح دینے کا بڑھتا ہوا رجحان تخلیقی صلاحیتوں کو محدود کر رہا ہے جس کے باعث معیاری اور منفرد کہانیوں کی گنجائش کم ہوتی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب