آسٹریلیا میں رمضان 2026 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، علما کی اتحاد و یکجہتی کی اپیل

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا آغاز جمعرات 19 فروری 2026 سے ہوگا۔ اس بات کا اعلان آسٹریلین فتویٰ کونسل نے فلکیاتی حسابات اور مقامی مشاورت کے بعد کیا۔

گرینڈ مفتی آسٹریلیا، ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد نے آئمہ کرام سے مشاورت کے بعد بتایا کہ سڈنی اور پرتھ میں 17 فروری کو غروبِ آفتاب کے بعد نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں تھا، اس لیے اسی روز سے رمضان المبارک کا آغاز ممکن نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک 2026 کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کردی

اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک کی پہلی رات اور نمازِ تراویح بدھ 18 فروری کو عشاء کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

آسٹریلین نیشنل امام کونسل (این آئی سی) ہر سال مقامی رویتِ ہلال کی شہادتوں کا جائزہ لے کر رمضان کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتی ہے۔ اگرچہ فلکیاتی حسابات ایک مضبوط اندازہ فراہم کرتے ہیں، تاہم حتمی فیصلہ مقامی شہادتوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ مختلف فقہی آرا کا احترام کریں، اتحاد کو فروغ دیں اور دنیا بھر میں مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد خصوصاً غزہ کے مسلمانوں کے لیے امن اور آسانی کی دعائیں کریں۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد: اسلام آباد میں رمضان بازاروں کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کی تیاری کے لیے روحانی منصوبہ بندی، عبادات کا اہتمام، معمولات میں توازن اور زکوٰۃ و صدقہ فطر کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ مقدس مہینہ سب کے لیے بابرکت ثابت ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حکومت کو زیادہ وقت دے رہے ہیں یا پارٹی کو؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ