ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیر اہتمام تربت میں نوجوانوں کے روزگار سے متعلق ’کیچ سیمینار سوئم‘ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد جنوبی بلوچستان میں روزگار کی کمی کے تاثر کو دور کرنا اور دستیاب کاروباری مواقع کو اجاگر کرنا تھا۔
مزید پڑھیں: ایف سی بلوچستان کی کامیاب کارروائیاں، اسمگلرز سے کیا کچھ برآمد ہوا؟
سیمینار میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات، سول و سیکیورٹی حکام، اساتذہ، ڈاکٹرز، میڈیا نمائندگان اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کاروبار اور روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان ہنر سیکھیں اور خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں۔
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیر اہتمام تربت میں نوجوانوں کے روزگار سے متعلق کیچ سیمینار سوئم
سیمینار کا مقصد جنوبی بلوچستان میں روزگار کی کمی کے تاثر کو دور کرنا اور کاروباری مواقع اجاگر کرنا تھا@KulAalam @FCBalochistan1 #Balochistan pic.twitter.com/L2UE8gSr8C— Media Talk (@mediatalk922) February 13, 2026
شرکا کو روایتی اور ڈیجیٹل شعبوں میں دستیاب مواقعوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ کامیاب مقامی کاروباری شخصیات کی جدوجہد اور کامیابیوں کو نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا مثال کے طور پر پیش کیا گیا۔
آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے اپنے خطاب میں تعلیم، فنی مہارت، محنت اور مستقل مزاجی کو کامیابی کی کنجی قرار دیتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
مزید پڑھیں: پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے زائرین کو سہولیات کی فراہمی
اختتامی سیشن میں سوال و جواب کے دوران نوجوانوں کی پُراعتماد شرکت کو سراہا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایسے سیمینارز آئندہ بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ جنوبی بلوچستان کے نوجوانوں کو عملی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔














