پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے زائرین کو سہولیات کی فراہمی

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج اور فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان نے زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زائرین کی سہولت کے لیے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے  نوشکی میں آرام گاہ  قائم کی گئی ہے۔

زائرین کو دوران سفر سہولت کی فراہمی کی غرض سے پاک فوج کی جانب سے 14 بسیں فراہم کی گئیں اور ان کے بیٹھنےکے لیے کینوپی شیڈ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

نوشکی میں قائم کی جانے والی اس آرام گاہ میں 280 سے زائد زائرین نے قیام کیا، آرام گاہ میں قیام پذیر زائرین کے لیے کھانے پینے کا بھی مکمل اہتمام کیا گیا۔

زائرین کی سہولت اور مفت علاج و ادویات کی دستیابی کے لیے فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں تقریباً 60 سے زیادہ زائرین کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔

زائرین نے پاکستان آرمی اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے خوش آئند قراردیا اور سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب