ڈھاکہ کے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کی جانب سے 13 پارلیمانی نشستوں کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ دارالحکومت میں اہم سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
مجموعی طور پر سب سے زیادہ کامیابیاں بی این پی کے حصے میں آئیں، جس کے 7 امیدوار کامیاب قرار پائے، دوسری جانب جماعت اسلامی کے 5 امیدوار کامیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخی انتخابی مرحلہ مکمل، بنگلہ دیش میں بی این پی دو تہائی اکثریت کے قریب
اسی طرح نیشنل سٹیزن پارٹی کو ایک نشست پر کامیابی ملی، جہاں ڈھاکہ-11 سے ’جولائی طلبا تحریک‘ کے روح رواں اور نیشنل سٹیزن پارٹی کے امیدوار ناہید اسلام نے کامیابی حاصل کی۔
یوں ڈھاکہ کی 13 نشستوں میں بی این پی کو واضح برتری حاصل رہی، جبکہ جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر رہی اور نیشنل سٹیزن پارٹی ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
Bangladesh Election Commissions says, 60% votes were used in the election.
The BNP advances towards simple majority with lead on over 150 seats.
Jamat led alliance to make a strong opposition bloc with over 57 seats. This is Jamat’s best electoral performance. https://t.co/ZqGcWL8k1I
— Omair Anas (@omairanas) February 12, 2026
واضح رہے کہ ڈھاکہ-10 کے حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان بعد میں متوقع ہے، نتائج کا اعلان ڈویژنل کمشنر اور ریٹرننگ آفیسر شرف الدین چوہدری کی جانب سے کیا گیا، دارالحکومت ڈھاکہ کے حلقہ وار نتائج درج ذیل ہیں۔
ڈھاکہ-4: زین العابدین (جماعت اسلامی) نے 77,367 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ تنویر احمد (بی این پی) نے 74,447 ووٹ حاصل کیے۔
ڈھاکہ-5: محمد کمال حسین (جماعت اسلامی) 96,641 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ ایم ڈی نبی اللہ (بی این پی) نے 87,491 ووٹ حاصل کیے۔
ڈھاکہ-6: اشراق حسین (بی این پی) نے 78,850 ووٹ لے کر عبدالمنان (جماعت اسلامی) کو شکست دی، جنہوں نے 55,697 ووٹ حاصل کیے۔

ڈھاکہ-7: حمید الرحمٰن (بی این پی) 104,666 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ عنایت اللہ (جماعت اسلامی) نے 98,483 ووٹ حاصل کیے۔
ڈھاکہ-8: مرزا عباس (بی این پی) نے 59,366 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ناصر الدین پٹواری (نیشنل سٹیزن پارٹی ) نے 54,127 ووٹ حاصل کیے۔
ڈھاکہ-9: حبیب الرشید (بی این پی) نے 111,212 ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کی۔ جاوید میاں (نیشنل سٹیزن پارٹی ) نے 53,460 اور آزاد امیدوار ڈاکٹر تسنیم زارا نے 44,684 ووٹ حاصل کیے۔
ڈھاکہ-10: شیخ ربیع الاسلام (بی این پی) نے 80,436 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے قریب ترین حریف، بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے امیدوار ایم ڈی جاسم الدین سرکار (جماعت اسلامی) نے 77,136 ووٹ حاصل کیے۔

ڈھاکہ-11: ناہید اسلام (نیشنل سٹیزن پارٹی ) 93,872 ووٹ لے کر معمولی فرق سے کامیاب ہوئیں، جبکہ ایم ایم قیوم (بی این پی) نے 91,833 ووٹ حاصل کیے۔
ڈھاکہ-12: سیف الاسلام (جماعت اسلامی) نے 53,775 ووٹ حاصل کیے۔ سیف الحق (ریولیوشنری ورکرز پارٹی) نے 30,963 اور آزاد امیدوار سیف الاسلام نیرو نے 29,869 ووٹ حاصل کیے۔
ڈھاکہ-14: میر احمد بن قاسم (جماعت اسلامی) 101,113 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ سنزیدہ اسلام (بی این پی) نے 83,323 ووٹ حاصل کیے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی نے انتخابی نتائج کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے
ڈھاکہ-16: عبدالباطن (جماعت اسلامی) نے 88,828 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ امین الاسلام (بی این پی) نے 85,467 ووٹ حاصل کیے۔
ڈھاکہ-17: طارق رحمان (بی این پی) 72,699 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ خالد الزمان (جماعت اسلامی) نے 68,300 ووٹ حاصل کیے۔
ڈھاکہ-18: ایس ایم جہانگیر (بی این پی) نے 144,715 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ عارف الاسلام (نیشنل سٹیزن پارٹی ) نے 111,297 ووٹ حاصل کیے۔














