بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی نے  انتخابی نتائج  کی شفافیت پر  سنگین سوالات اٹھا دیے

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی نے قومی انتخابات کے نتائج کے عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’ انتخابی نتائج کے گرد عمل سے مطمئن نہیں ‘۔

پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ 11 جماعتی اتحاد کے امیدوار مختلف حلقوں میں معمولی اور مشکوک فرق سے ہارے۔ جماعت کے مطابق غیر سرکاری نتائج کے اعلانات میں بار بار تضادات اور مبینہ من گھڑت اعداد و شمار سامنے آئے۔

ٹرن آؤٹ کی شرح جاری نہ کرنے پر اعتراض

بیان میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف بنگلہ دیش کی جانب سے ووٹر ٹرن آؤٹ کی شرح جاری نہ کرنے سے بھی شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔

جماعتِ اسلامی نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ کے ایک حصے نے مبینہ طور پر ایک بڑی سیاسی جماعت کی جانب جھکاؤ کا مظاہرہ کیا، جس سے نتائج کے عمل کی دیانتداری پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔

کارکنوں کو صبر کی تلقین

جماعتِ اسلامی نے اپنے کارکنوں اور حامیوں سے اپیل کی کہ وہ صبر کا مظاہرہ کریں اور 11 جماعتی اتحاد کے آئندہ لائحہ عمل کا انتظار کریں۔ پارٹی نے کہا کہ اتحاد کی جانب سے جاری کیے جانے والے سرکاری پروگرام کے مطابق آئندہ کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘