چین نے بچوں کے فارمولہ دودھ کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی نیشنل مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہدایت دی ہے کہ بچوں کے فارمولے (انفینٹ فارمولہ) بنانے والی کمپنیوں کو نقصان دہ عنصر Cereulide  کے لیے ٹیسٹ کرنا لازمی ہوگا، جو حال ہی میں عالمی سطح پر متعدد مصنوعات کے ری کال کا سبب بنا اور جس کا تعلق چین کی ایک بائیوٹیک کمپنی سے بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بچوں کی صحت اور ماؤں کو بااختیار بنانے کے لیے قومی سطح پر عزم کا اظہار

دسمبر 2025 سے، سوئس کمپنی نیسلے سمیت کئی مینو فیکچررز نے 60 سے زائد ممالک میں ایسے فارمولے واپس طلب کیے ہیں جوBacillus cereus  بیکٹیریا کی کچھ قسموں سے پیدا ہونے والے عنصر سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ Cereulide کے اثرات میں قے، متلی اور اسہال شامل ہیں۔

چین کی ریاستی مارکیٹ ریگولیشن ایڈمنسٹریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام مینوفیکچررز کو Cereulide ٹیسٹنگ لازمی کرنی ہوگی اور خام مال کی قبولیت اور کوالٹی کنٹرول میں سخت رویہ اپنانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:نیسلے کی تیار کردہ بچوں کی خوراک سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

بیان میں کسی مخصوص چینی کمپنی کا نام نہیں لیا گیا، تاہم حالیہ ری کال نے ووہان میں قائم Cabio Biotech پر عالمی توجہ مرکوز کر دی ہے، جو ARA (ایک فیٹی ایسڈ جو بنیادی طور پر بچوں کے فارمولے اور دیگر خوراک میں استعمال ہوتا ہے) کی پیداوار میں دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حکومت کو زیادہ وقت دے رہے ہیں یا پارٹی کو؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ