زِمبابوے کا بڑا دھماکہ، ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں آسٹریلیا کو تاریخی شکست

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کولمبو میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں زِمبابوے نے عالمی کرکٹ کی طاقتور ٹیم آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔

آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں زِمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 169 رنز بنائے۔ 170 رنز کے تعاقب میں لگ رہا تھا آسٹریلیا اس ہدف کو باآسانی حاصل کرلے گی مگر زمبابوے کے بولرز نے اسے ناکام بنادیا اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 146 رنز تک محدود کردیا۔ اس نتیجے نے سپر 8 مرحلے کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے اور آسٹریلیا کی پوزیشن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

زِمبابوے نے مضبوط آغاز تب کیا جب اوپننگ بلے باز برائن بینیٹ نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس نے پوری ٹیم کو ایک مستحکم مجموعے کی بنیاد فراہم کی۔ کپتان سکندر رضا نے بھی آخری اوورز میں جارحانہ کھیل پیش کیا۔ زِمبابوے کے بولرز نے آسٹریلوی بیٹنگ پر زبردست دباؤ بنایا، خاص طور پر بلیسنگ موزارابانی نے صرف 17 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

آسٹریلیا نے رنز کے تعاقب میں بہت ہی خراب آغاز کیا۔ ابتدائی اوورز میں جو ش انگلس، کیمرون گرین، ٹم ڈیوڈ اور ٹریوس ہیڈ جلدی آؤٹ ہوگئے، جس سے ان کی ٹیم صرف 29 رنز 4 کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔ میچ میں میٹ رینشاؤ نے کچھ مزاحمت کی اور 65 رنز بنائے، لیکن پھر بھی پوری ٹیم مطلوبہ ہدف کے بہت پیچھے رہ گئی۔

یہ جیت نہ صرف 2026 ورلڈ کپ میں زِمبابوے کی سب سے بڑی فتح ہے بلکہ 2 دہائی بعد آسٹریلیا کے خلاف ایک یادگار یاد بھی تازہ کردی۔ 2007 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں زِمبابوے نے پہلی بار آسٹریلیا کو ورلڈ کپ میں شکست دی تھی، جب انہوں نے 5 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔

اب تک ٹی20 کرکٹ میں دونوں ٹیمیں 4 مرتبہ سامنے آئی ہیں اور حیران کن طور پر دونوں ہی ٹیمیں 2، 2 میچ جیت کر برابر کی پوزیشن پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب