انسدادِ منشیات فورس کی 3 بڑی کارروائیاں: منشیات برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج

منگل 30 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 3 مختلف کارروائیوں کے دوران3 کلو 300 گرام چرس، 8160 نشہ آور گولیاں اور 20 کلو افیون برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تصویر بشکریہ : اے این ایف

ترجمان انسدادِ منشیات فورس کے مطابق اسلام آباد ترنول کے قریب نوشہرہ کے رہائشی ملزم سے 3 کلو 300 گرام چرس برآمد کرلی۔ دوسری کارروائی کے دوران کراچی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ نمبر TG 341 سے بنکاک جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 8160 نشہ آور گولیاں برآمدکر لی گئیں۔

تصویر بشکریہ : اے این ایف

تیسری کارروائی دالبندین سرگل کے قریب عمل میں لائی گئی جہاں پر جھاڑیوں میں چھپائی گئی 20 کلو افیون برآمد کی گئی۔گرفتار مُلزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تصویر بشکریہ : اے این ایف

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی