حکومت عالمی قوتوں کی پراکسی بننے کی کوشش نہ کرے، حافظ نعیم اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر حکمران امریکی غلامی پر بضد رہے تو اپوزیشن ایک بار پھر میدان میں نکلنے پر مجبور ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے اکثر کہا جاتا ہے آپ شریف آدمی ہیں سیاست کیوں کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مشاورت پر اتفاق ہوا ہے اور عیدالفطر کے بعد ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ ان کے مطابق چاروں صوبوں میں جا کر عوام کو موجودہ حالات سے آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے فلسطین کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم فلسطین جا کر حماس کو غیر مسلح کریں گے؟ حکومت عالمی قوتوں کی پراکسی بننے کی کوشش نہ کرے، بصورت دیگر اپوزیشن حکومت کو چلنے نہیں دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانا ہوگی اور افغانستان کو بھی بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:’قبضے کا نظام ختم کرنا ہوگا‘، حافظ نعیم کا 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور اسے اپنے فیصلے خود کرنے چاہئیں۔ ان کے مطابق پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کو بھی قائل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ غزہ سے متعلق امن عمل کی کمان امریکا کے ہاتھ میں ہے، اس لیے بروقت اور درست فیصلہ کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر قومی خودمختاری پر سمجھوتہ کیا گیا تو اپوزیشن بھرپور ردعمل دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عثمان طارق کا ایکشن آئی سی سی قوانین کے مطابق ہے، بھارتی امپائر کا اعتراف، انڈین ٹیم میں خوف کا عالم

سوئنگ سلطان وسیم اکرم سیالکوٹ اسٹالینز کے صدر مقرر

بنگلہ دیش کے اپوزیشن اتحاد کا اجلاس: صحت مند سیاست کے فروغ کی ضرورت پر زور

مخصوص ڈاکٹر کے معاملے پر پی ٹی آئی سپریم کورٹ جائے، حکومت مداخلت نہیں کرے گی، رانا ثنا اللہ

ٹی20 ورلڈ کپ، امریکا نے نیدرلینڈ کو93 رنز سے شکست دے دی

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

تہذیب اور نظریہ: ایک بنیادی مغالطہ