ریاض: صحرائے الدہنا میں 10 ہزار درخت لگانے کا منصوبہ شروع

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگ عبدالعزیز رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گرین دہنا ایسوسی ایشن کے اشتراک سے صحرائے الدہنا کے ریتلے علاقے میں 10 ہزار ارتا درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی وادی الاحسبہ قدرتی مناظر کی وجہ سے سیاحوں میں مقبول

عرب میڈیا کے مطابق اس منصوبے میں حکومتی اداروں اور تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 300 رضاکار شریک ہیں، جس کا مقصد مقامی ماحولیاتی نظام کی بحالی اور ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینا ہے۔

سخت صحرائی موسمی حالات سے مطابقت کی اعلیٰ صلاحیت اور مٹی کو مستحکم کرنے میں مؤثر کردار کے باعث ارتا کا درخت حیاتیاتی تنوع کے فروغ اور صحرائی پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ایک اسٹریٹجک سرمایہ کاری قرار دیا جا رہا ہے۔

اتھارٹی کے سی ای او نے کہاکہ یہ اشتراک سعودی گرین انیشی ایٹو اور وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے درکار ادارہ جاتی ہم آہنگی کی مثال ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں سبز انقلاب کے لیے کوشاں ہیں، درخت کاٹنے پر جرمانہ بڑھانے کے لیے قانون میں ترمیم پر کام شروع کر دیا ہے: وزیر موسمیاتی تبدیلی

انہوں نے کہاکہ یہ اقدام تحقیق اور کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے آنے والی نسلوں کے لیے قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کو بھی یقینی بناتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

5 پاؤنڈز کا عطیہ جیب میں ڈالنے کا معاملہ، ابرار الحق اور صحافی سفینہ خان کے درمیان تکرار کی ویڈیو وائرل

ایران کے خلاف بڑے امریکی آپریشن کی تیاری کا انکشاف، خطرات اور جوابی ردعمل کے امکانات بڑھ گئے

’آئیے لندن کا بہترین چہرہ دکھائیں‘، میئر صادق خان نے لیسٹر اسکوائر میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟