حکومت عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے پر رضامند، سلمان اکرم راجا کا دعویٰ

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے لیے رضامند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی آنکھ کا علاج جاری، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، عطاتارڑ

سلمان اکرم راجا نے کسی کا نام لیے بغیر کہ ان کو بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو شفا اسپتال داخل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے عمران خان کے اہلخانہ کے ایک رکن کو بھی اسپتال میں ملاقات کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مناسب اور بروقت علاج ان کا حق ہے جس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کے علاج کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

سلمان اکرم راجہ نے عالمی برادری سے عمران خان کے علاج کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا

دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے پاکستان میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے عالمی اور سفارتی برادری کو ایک پیغام بھیجا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی اور سفارتی برادری کو یہ یقینی بنانے میں کردار ادا کرنا چاہیے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ان کے اہلخانہ کی ہدایت کے مطابق ڈاکٹروں کی نگرانی میں الشفاء اسپتال منتقل کیا جائے تاکہ ان کا علاج مناسب طریقے سے ہو سکے۔

سلمان اکرم راجا نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ انسانی ہمدردی کے تحت یہ اقدام نہ صرف سابق وزیراعظم کے حق میں ضروری ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیے: عمران خان کا بیٹوں سے ٹیلیفونک رابطہ، 20منٹ تک بات چیت ہوئی،علیمہ خان نے تصدیق کر دی

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر جیل میں رکھا گیا ہے جس کے باعث ان کی صحت شدید متاثر ہوئی ہے اور ان کی ایک آنکھ بھی ضائع ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں حکومت نے ان کی آنکھ میں انجیکشن لگوایا جس سے محض 15 فیصد بینائی ہی ممکن ہوسکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اسپتال میں فوری منتقلی انتہائی ضروری ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ عالمی برادری اس پر آواز اٹھائے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے لیڈران قومی اسمبلی بلڈنگ میں گزشتہ روز سے مستقل احتجاج کر رہے ہیں اور حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کا دھرنا جاری، عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے تک احتجاج کا اعلان

سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے لاجز میں 90 پارلیمیںٹرینز کو قید کرکے رکھ دیا گیا ہے اور اتنی تعداد میں پارلیمینٹرینز خیبرپختونخوا ہاؤس میں بند کردیے گئے ہیں تاکہ ان کو احتجاج میں شامل ہونے سے روکا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا پارلیمینٹرینز پر تشدد کیا جا رہا ہے اور ان کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کو ملک بھر سے اطلاعات مل رہی ہیں کہ عوام سڑکوں پر آچکے ہیں اور عمران خان کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ دنیا بھر کے سیاستدانوں، اسٹیٹسمین، صحافیوں، ہیومن رائٹس کارکنان و دیگر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں جاری اس غیر قانونی عمل کا نوٹس لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ