اٹک پل سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اہم راستے بند، عمران خان کے علاج کے لیے پی ٹی آئی کا احتجاج جاری

ہفتہ 14 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور صوبائی قیادت نے اٹک پل خیرآباد، نوشہرہ کے مقام پر اور خیبر پختونخوا کے تمام اہم داخلی و خارجی راستے بند کر دیے ہیں۔ یہ قدم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج تک رسائی اور الشفاء ہسپتال میں ذاتی معالج کی نگرانی میں مکمل علاج کے مطالبے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا بیٹوں سے ٹیلیفونک رابطہ، 20منٹ تک بات چیت ہوئی،علیمہ خان نے تصدیق کر دی

صدر عرفان سلیم، جنرل سیکریٹری خورشید عالم، عائشہ بانو اور پی ٹی آئی کے کارکنان نے اٹک پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ راستے اس وقت تک بند رہیں گے جب تک عمران خان کو ان کے ذاتی معالج تک مکمل رسائی فراہم نہیں کی جاتی۔

یہ راستے انصاف یوتھ ونگ، انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے بند کیے ہیں، جبکہ صوبائی مرکزی قیادت اسلام آباد میں تین مقامات پر دھرنا دے رہی ہے۔

بند روڈز کی تفصیل

صوابی انبار انٹرچینج بند ہے، ڈی آئی خان بھکر روڈ بند ہے، لکی مروت میانوالی روٹ بند ہے، ہزارہ موٹروے پر ایبٹ آباد حویلیاں انٹرچینج بند ہے، کوہاٹ-پنڈی روڈ خوشحال کے قریب بند ہے، اسلام آباد میں میانوالی پیک روڈ، یارک ٹول پلازہ اور سی پیک انٹرچینج بند ہیں، جبکہ اپر کوہستان میں گلگت شاہراہ قراقرم مکمل طور پر بند ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت پنجاب اور دیگر صوبوں کو جانے والے خیبر پختونخوا کے تمام بڑے راستے بھی بند ہیں اور احتجاج پرامن ہے، جس کا مقصد عمران خان کے علاج کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟