حکومتِ پاکستان نے 16 فروری 2026 سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمتوں میں ترمیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اوگرا (OGRA) کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت 268.38 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 275.70 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، یعنی 7.32 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے
ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اضافہ pic.twitter.com/75YXDtR89q— Shahzad Paracha (@shahzadparcha) February 15, 2026
موٹر اسپریٹ (پیٹرول) کی قیمت 253.17 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 258.17 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، یعنی 5 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں 16 فروری 2026 سے نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ پندرہ روز تک لاگو رہیں گی۔ صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فی الحال قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر اپنے اخراجات میں مناسب احتیاط کریں۔
اس سے قبل یکم فروری کو حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی تھی۔














