اسلام آباد میں رمضان دسترخوان کے لیے اجازت نامہ لازمی قرار

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کے دوران وفاقی دارالحکومت میں مختلف شاہراہوں پر دسترخوان سجانے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ نے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ اب شہر میں عوامی دسترخوان لگانے کے لیے باقاعدہ رجسٹریشن اور اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجرا: ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیے جائیں گے، وزیراعظم

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوران دسترخوان لگانے کے خواہشمند افراد کو پیشگی رجسٹریشن کروانا ہوگی۔ اس سلسلے میں مکمل تفصیلات کے ساتھ درخواست جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواست گزار اپنے شناختی کوائف، مقام کی تفصیلات اور دیگر ضروری معلومات ضلعی انتظامیہ کو فراہم کریں گے، جس کے بعد متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر جگہ کا معائنہ کریں گے۔ معائنے کے بعد ہی باقاعدہ اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھر سے اب تک مجموعی طور پر 18 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے دسترخوان کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:’آئیے لندن کا بہترین چہرہ دکھائیں‘، میئر صادق خان نے لیسٹر اسکوائر میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بغیر رجسٹریشن اور اجازت نامے کے کسی بھی شاہراہ یا عوامی مقام پر دسترخوان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اگلے 12 سے 18 ماہ میں لاکھوں ملازمین اپنی نوکریوں سے محروم ہو سکتے ہیں

وزیراعظم کا دورۂ امریکا: عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال

سپریم کورٹ: سروس میٹر کیس میں وفاقی حکومت کی اپیل خارج، تاخیر معاف کرنے کی استدعا مسترد

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات میں کن امور پر گفتگو ہوئی؟

’ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کیوں کہا‘، بیوی نے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ