’ جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو‘، آصف زرداری کا نام لیے بغیر عمران خان پر طنز

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے رحیم یارخان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بھٹو خاندان کے قربانی اور پاکستان کی سالمیت کے عزم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں سبق سیکھنا ضروری ہے اور جیل کے تجربات برداشت اور حوصلے کی پرکھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے ساڑھے 13 برس سیاسی قید میں گزارے جو منفرد مقام ہے، بلاول بھٹو

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے خطاب کے دوران کارکنوں سے کہا کہ ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے، جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بے نظیر بھٹو کو 5 سال سکھر جیل میں رکھا گیا اور اس کے باوجود وہ اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں۔

صدر زرداری نے اپنے خطاب میں بھٹو خاندان کی قربانیوں اور عوامی وعدوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو دوست ممالک نے پاکستان واپسی سے روکنے کی کوشش کی، لیکن بی بی نے کہا کہ میں نے عوام سے وعدہ کیا ہے اور نصیب میں شہادت تھی۔ صدر زرداری نے بتایا کہ گاڑی میں بیٹھتے وقت انہوں نے بی بی کو جانے سے روکنے کی کوشش کی، مگر وہ نہ ڈرنے والی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:محفوظ رہائش، خواتین اور بچوں کے وقار کے لیے کلیدی اہمیت رکھتی ہے، خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری

صدر زرداری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم بنایا اور سرائیکیوں کی عزت کی، کیونکہ ان کی مادری زبان بھی سرائیکی ہے۔ صدر نے مزید کہا کہ سیاست میں بھٹو خاندان سے اور ہم نے بی بی سے سیکھا، اور اب پاکستان کو کسی بھی صورت ٹوٹنے نہیں دیں گے۔

صدر آصف زرداری نے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جتنا آپ عزت کے ساتھ اپنی شناخت برقرار رکھیں گے، اتنی ہی عزت آپ کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے آغاز میں اذان کے بعد گولیوں کی آواز سننا پڑی، لیکن ہمیں کسی چیز سے نہیں ڈرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب