خیبرپختونخوا: من پسند نمبر پلیٹس کی نیلامی، کس نمبر پلیٹ کی بولی سب سے زیادہ لگی؟

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی کا کامیاب انعقاد کیا، جس میں 30 نمبروں کو مجموعی طور پر 47 کروڑ 3 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔

نیلامی میں سب سے زیادہ بولی ‘داوڑ 1’ نمبر پلیٹ پر 17 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گئی، جو انضمام الحق نے خریدی۔ دوسری بڑی بولی ‘اورکزئی 1’ نمبر پلیٹ پر لگائی گئی، جسے سابق سینیٹر اور ایم پی اے اورنگزیب خان نے 4 کروڑ 10 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت عمران خان سمیت مختلف ناموں کی نمبر پلیٹس نیلام کرے گی

‘وزیرستان 1’ نمبر پلیٹ 4 کروڑ 6 لاکھ روپے میں فیض الرحمان نے، ‘مہمند 1’ نمبر پلیٹ 3 کروڑ 21 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی، جبکہ ‘باجوڑ 1’ نمبر پلیٹ 3 کروڑ 35 لاکھ روپے میں عباس شاہ نے خریدی۔

مزید نمبروں میں ‘خیبر 1’ 2 کروڑ 1 لاکھ، ‘محسود 1’ 2 کروڑ 20 لاکھ، ‘گجر 1’ 1 کروڑ 63 لاکھ، ‘پشتون 1’ 1 کروڑ 32 لاکھ روپے میں فروخت ہوئیں۔ اسی طرح ‘بونیر 1’ 95 لاکھ، ‘مردان 1’ 68 لاکھ، ‘دیر 1’ 67 لاکھ، ‘جدون 1’ 71 لاکھ، ‘خلیل 1’ 65 لاکھ، ‘خٹک 1’ 61 لاکھ، ‘تاج 1’ 42 لاکھ، ‘کوہاٹ 1’ 43 لاکھ، ‘شیخ 1’ 27 لاکھ، ‘سوات 1’ 30 لاکھ، ‘ایبٹ آباد 1’ 17 لاکھ، ‘مروت 1’ 26 لاکھ، ‘سید 1’ 33 لاکھ اور ‘کلاچی 1’ 25 لاکھ روپے میں فروخت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے: 22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

وزیر ایکسائز سید فخرجہان نے کہا کہ یہ منفرد اور عوام دوست منصوبہ شفافیت، عوامی دلچسپی اور جدیدیت کی مثال ہے، اور بھرپور عوامی شرکت نے اس منصوبے کی کامیابی کو واضح کر دیا۔

انہوں نے کامیاب بولی دہندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی دلچسپی کے پیش نظر مزید من پسند چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حکومت کو زیادہ وقت دے رہے ہیں یا پارٹی کو؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ