بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق خدشات اور انہیں مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کے مطالبے پر شروع ہونے والا احتجاج عوام کے لیے مشکلات کا سبب بن گیا۔ جمعے کے روز شروع ہونے والے اس احتجاج کے باعث پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں کا سفر کرنے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی اہم شاہراہوں، موٹرویز اور جی ٹی روڈ کو مختلف مقامات پر بند کر دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ سڑکوں کی بندش کے باعث کئی ایمبولینسز کو راستہ نہیں دیا گیا، متعدد مریض بروقت اسپتال نہ پہنچ سکے جبکہ کئی شہری اپنے دفاتر اور کاروباری مراکز تک رسائی سے محروم رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں اب اجتماعی استخارہ ہوگا، شیرافضل مروت کا طنز
سوشل میڈیا پر بھی اس صورتحال پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بعض صارفین نے احتجاج کے طریقۂ کار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عوام کے لیے باعثِ اذیت قرار دیا۔
صحافی لحاظ علی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے پنجاب سے ملنے والے تمام مقامات صوابی، خیرآباد، خوشحال گڑھ اور بکھر روڈ کو پی ٹی آئی نے پختونخوا کے عوام کو تکلیف دینے کے لیے اس وجہ سے بند کر دیا کہ پنجاب اور اسلام آباد پر دباؤ ڈالا جا سکے۔
https://Twitter.com/TheLehaz/status/2022698080953602232?s=20
صحر انورد نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں خاتون کہتی ہیں کہ اگر ہمت ہے تو اڈیالہ جاؤ اسے بلاک کرو یہاں سڑکیں بلاک کرنے سے ہمیں تکلیف ہو رہی ہے اس سے صرف عوام پریشان ہیں۔
پشتون صوبے کو بند کریں گے تو تکلیف پشتون عوام کو ہو گی وہ جوتے مارے گی اب دیکھ لیجئے یہ پشتون ماں جی کیسے بے عزت کر رہی ہے
وہ کہتی اگر مرد ہو اگر ہمت ہے تو اڈیالہ جاؤ اسے بلاک کرو یہاں سڑکیں بلاک کرنے سے ہمیں تکلیف ہو رہی ہے اس سے صرف عوام پریشان ہیں pic.twitter.com/ET0ILCACv2
— صحرانورد (@Aadiiroy2) February 16, 2026
پی ٹی آئی ایم این اے ذوالفقار خان نے مظاہرین کے سامنے دونوں اطراف پھنسی گاڑیوں میں فوتگیوں کی تصدیق کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس گاڑی میں ایک خاتون کی وفات ہوگئی اور اس کا بیٹا یہاں پر کھڑا ہے۔
انتہائی اہم ویڈیو سامنے آگئی🚨
صوابی دھرنے میں خاتون کی موت ہوگئی۔ اس خاتون کے موت کے زمہ دار پی ٹی آئی حکومت اور دھرنہ میں موجود لوگ ہیں۔ یہ پختونوں کے قاتل ہیں۔
👈اردو ترجمہ: اس گاڑی میں ایک خاتون وفات ہوگئی۔ یہ اسکا بیٹا یہاں پر کھڑا ہے۔ پی ٹی آئی ایم این اے ذوالفقار خان… https://t.co/PhlCfAugp6 pic.twitter.com/LYqnhaDCtT— سید عدنان بادشاہ 🇵🇰 (@syed_bacha) February 16, 2026
ایڈووکیٹ مدیحہ شاہ لکھتی ہیں کہ پاکستان میں اس وقت شرپسندوں نے سڑکیں بلاک کی ہیں۔ وفاقی حکومت کو سڑکیں کھولنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ ریاست کو مزید نرمی نہیں دکھانی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا واحد مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔
پاکستان میں اسوقت شرپسندوں نے ان مقامات پر روڈز کو بند کئے رکھا ہے۔ وفاقی حکومت کو روڈز کھولنے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ ریاست کو مزید نرمی نہیں دکھانی چاہئیں!
پی ٹی آئی کا واحد مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔ pic.twitter.com/Hbxkd1r59N— Adv Madiha Shah (@MadihaShah_adv) February 16, 2026
ارشد یوسفزئی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک بزرگ شخص نے پی ٹی آئی مظاہرین سے درخواست کی کہ انہیں جانے دیا جائے کیونکہ ان کی ڈاکٹر کے ساتھ اپوائنٹمنٹ ہے لیکن مظاہرین نے بزرگ کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اور کہا کہ ’عمران جیل میں ہے اور میں بھی جیل جا چکا ہوں۔ تم ڈاکٹر کے پاس نہیں جا سکتے۔ میں بھی بیمار ہوں‘۔
The elderly man requested to be let go as he had a doctor’s appointment. But this #PTI protester disrespected him unloading all his frustration onto an aged man. Angry man;“Imran is in jail, & I also went to jail. You cannot see a doctor. I am sick too.”
Please respect elders pic.twitter.com/nM37T4GAlT
— Arshad Yousafzai (@Arshadyousafzay) February 8, 2026
عباس چانڈیو نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بند کرنا اور ٹریفک جام پیدا کرنا ایک بار پھر عام شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔ روزگار، تعلیم اور ہسپتالوں تک رسائی متاثر ہو رہی ہے جبکہ ایسے اقدامات محض نمائشی سیاست محسوس ہوتے ہیں جن کا کوئی عملی نتیجہ سامنے نہیں آتا۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر جماعت کا حق ہے لیکن عوام کی زندگی مفلوج کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ قانون کی عملداری یقینی بنائیں اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بند کرنا اور ٹریفک جام پیدا کرنا ایک بار پھر عام شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔ روزگار، تعلیم اور ہسپتالوں تک رسائی متاثر ہو رہی ہے جبکہ ایسے اقدامات محض نمائشی سیاست محسوس ہوتے ہیں جن کا کوئی عملی نتیجہ سامنے نہیں آتا۔
احتجاج ہر جماعت کا حق… pic.twitter.com/5FXFv7OlTF
— Abbas Chandio (@AbbasChandio__) February 16, 2026
ایک صارف نے لکھا کہ پی ٹی آٸی کے دھرنے کی وجہ سے ایک بے بس بیٹا اپنے باپ کو ہارٹ اٹیک کے بعد ہسپتال منتقل نہ کرسکا اور باپ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ان کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آٸی کی احتجاجی سیاست مزید کتنی جانیں لے گی؟
پی ٹی آٸی کے دھرنے کی وجہ سے ایک بے بس بیٹا اپنے باپ کو ہارٹ اٹیک کے بعد ہسپتال منتقل نہ کرسکا۔ باپ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
پی ٹی آٸی کی احتجاجی سیاست مزید کتنی جانیں لے گی؟#Swabi #bwfc #Dewtee pic.twitter.com/hGrWBrzaJf— ام حریم (@soldier_hareem) February 14, 2026
عباس خٹک نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں گاڑی والے مظاہرین کو کہہ رہے ہیں ہمارے ساتھ بیمار خاتون ہے ہمیں اسپتال جانے کے لیے راستہ دیں جس پر مظالہرین نے جواب میں کہا بیمار ہے تو مرجائے۔
گاڑی میں بیمار خاتون ہے
جس کو گھر والے ہسپتال لے جارہے ہیں گاڑی والے نے ان بے غیرتوں کو کہا کہ ہمارے پاس بیمار ہے بے غیرتوں نے جواب میں کہا بیمار ہے تو مرجائے!
بے شرمی اور بے غیرتی کی بھی ایک حد ہوتی ہے.
جو ان بغیرتوں میں نہیں ہے ۔ pic.twitter.com/TYRJBTsI6O— عباس خٹک (@a555bk) February 9, 2026













