ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہراکر سپر 8 میں جگہ بنالی جبکہ کینگروزکے لیے مقابلے سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اٹلی کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کا اسکور ایک موقعے پر 104 رنز تک پہنچ چکا تھا لیکن اس کے بعد اس کی وکٹیں دھڑادھڑ گرتی رہیں جس سے ٹیم کا اسکور 181 تک محدود رہا۔
سری لنکا کی جانب سے دوشن ہیمنتا نے 37 رنز دے کر 3 اور دشمنتھا چمیرا نے 36 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹراوِس ہیڈ نے 56 اور مچل مارش نے 54 رنز بنا کر نصف سینچریاں اسکور کیں تاہم ٹیم کا جس طرح کا آغاز رہا اس لحاظ سے اس نے کم از کم 30 رنز کم اسکور کیے۔
مزید پڑھیے: پاکستانی بیٹرز ناکام، بھارت نے ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم ٹاکرے میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست دیدی
آسٹریلیا گزشتہ میچ میں زمبابوے کے خلاف بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آسٹریلیا کے 20 اوورز میں 181 رنز کے جواب میں سری لنکا نے کھیل کے آغاز سے ہی پراعتماد بیٹنگ کی اور 18 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ اس طرح سری لنکا اگلے مرحلے میں داخل ہوگئی۔
مزید پڑھیں: نمیبیا کے خلاف پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان، ٹیم انتظامیہ شاہین آفریدی اور بابر اعظم سے ناخوش
پاتھم نسانکا نے محض 52 گیندوں پر 100 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے جبکہ دوسرے نمایاں بیٹسمین کشل میںڈس رہے جنہوں نے صرف 38 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس کا شکار ہوئے جنہوں نے 46 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔














