ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اٹلی کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

پیر 16 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد اٹلی کو 24 رنز سے ہرا کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کلکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔

ٹیم کی جانب سے ول جیکس 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ ٹام بینٹن 30، فل سالٹ 28 اور سیم کرن 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اٹلی کی طرف سے گرانٹ اسٹیورٹ اور کرشن کالوگماگے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اٹلی نے شاندار مزاحمت کی اور آخری اوور کی آخری گیند تک مقابلہ جاری رکھا، تاہم ٹیم 178 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اٹلی کی جانب سے بین مینینٹی نے 60، گرانٹ اسٹیورٹ نے 45 اور جسٹن موسکا نے 43 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی فتح کے ساتھ ہی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں